فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور پہلے اور ملتان دوسرے نمبر پر

لاہور ( ویب ڈیسک) فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور پہلے اور ملتان دوسرے نمبر پر ہیں۔ سموگ اور دھند کی وجہ سے پروازیں اور ریل گاڑیاں لیٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح لاہور ائیر کوالٹی انڈیکس 1045 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ملتان دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ شدید سموگ اور دھند کی وجہ سے 10 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی دھند کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ موٹر ویز کو بھی مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا جس کی وجہ مسافر مشکلات کا شکار ہیں