گوگل نے پاکستان میں جنوری سے “ڈیجیٹل پرس” ’گوگل والٹ‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

گوگل کا دعویٰ ہے کہ گوگل والٹ محفوظ ترین ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ہے۔ گوگل والٹ کے کسٹمرز اس “ڈیجیٹل بٹوے” میں مختلف ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ رکھ سکتے ہیں۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گوگل نے پاکستان میں جنوری سے “ڈیجیٹل پرس” ’گوگل والٹ‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے معروف کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں اپنے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام گوگل والٹ کی سروسز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ گوگل کا دعویٰ ہے کہ گوگل والٹ محفوظ ترین ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ہے۔ گوگل والٹ کے کسٹمرز اس “ڈیجیٹل بٹوے” میں مختلف ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ رکھ سکتے ہیں۔