پاکستانی سٹار سپنر نعمان علی کو آئی سی سی کرکٹ آف دی منتھ قرار دیا گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی سٹار سپنر نعمان علی کو آئی سی سی کرکٹ آف دی منتھ قرار دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی پر سٹار سپنر کو ورلڈ کرکٹ آف دی منتھ قرار دیا گیا اس بارے میں نعمان علی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے یاد رہے کہ نعمان علی نے دو ٹیسٹ میچوں میں 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں تھیں ۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے اکتوبر کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے نعمان علی، کاگیسو ربادا اور مچل سینٹنر کو نامزد کیا تھا