پاکستان کرکٹ بورڈ ڈٹ گیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ڈٹ گیا حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا، خط میں پاکستان حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کردیا اور بھارت کے پاکستان کھیلنے نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لیں۔ بورڈ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کے نہ آئے کی وجہ کیا ؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سےلکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیمپئن ٹرافی بھارت کے بغیر بھی ہو سکتی ہے اس کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کیا جائے