جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ دو وکٹوں سے جیت لیا

جنوبی افریقہ نے ٹارگٹ 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔
سنچورین (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ دو وکٹوں سے جیت لیا۔ جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لئے دوسری اننگز میں 148 رنز درکار تھے مگر محمد عباس نے اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کو زمین بوس کر دیا۔ ایک موقع پر جنوبی افریقہ کو 50 رنز درکار تھے اور اس کے پاس صرف دو وکٹیں باقی تھیں۔ یہاں پر قسمت کی دیوی جنوبی افریقہ پر مہربان ہوئی اور جنوبی افریقہ نے ٹارگٹ 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔