دھول رانجھا فٹ بال کلب کی سیزن 2025 کی نئی کٹ کی تقریب رونمائی علی انٹرپرائزز پھالیہ میں منعقد کی گئی

تقریب کے مہمان خصوصی بیرسٹر عثمان حبیب گوندل، عرفان حیات رانجھا اور محمد ندیم گجر (صدر ڈی۔ایف۔اے منڈی بہاؤالدین) تھے
منڈی بہاؤالدین (بیورو چیف) دھول رانجھا فٹ بال کلب کی سیزن 2025 کی نئی کٹ کی تقریب رونمائی علی انٹرپرائزز پھالیہ میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بیرسٹر عثمان حبیب گوندل، عرفان حیات رانجھا اور محمد ندیم گجر (صدر ڈی۔ایف۔اے منڈی بہاءالدین) تھے۔ تقریب کے مہمان اعزاز محمد عثمان خان (سی۔ای۔او نیو عثمان ٹریولز), فخر نواز رانجھا (جنرل سیکرٹری ڈی۔ایف۔ اے منڈی بہاوالدین)، معظم شہزاد رانجھا (دبئی)، حنان خالد گجر (آسٹریلیا)، سید عدیل شاہ (فرانس)، کاشف انار رانجھا (فرانس)، عبید اللہ (آسٹریلیا)، حماد احمد للہ، محمد اصغر لنگڑیال اور محمد حمید گجر (نائب صدر فالکن ایف سی) تھے۔ تمام مہمانوں نے کھلاڑیوں میں نئے سیزن کی کٹس اور ٹریک سوٹ تقسیم کیے۔ بیرسٹر عثمان حبیب گوندل، عرفان حیات رانجھا، محمد ندیم گجر اور فخر نواز رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات اور مکمل تعاون کا اظہار بھی کیا۔