پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پیرس پیرا اولمپک میں برانز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

حکومتی پالیسی کے تحت آئندہ کسی کھیل میں نمایاں کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ خان مشیر وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پیرس پیرا اولمپک میں برانز میڈل جیتنے والے حیدر علی کو 50 لاکھ کا چیک دے دیا۔ چیک دینے کی تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ حیدر علی نے اپنی محنت اور عزم سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔ پی ایس بی کے حکام نے بھی اس موقع پر حیدر علی کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کی شاندار کارکردگی اور ملک کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔ یہ چیک حکومت کی نئی پالیسی کے تحت دیا گیا ہے۔ حکومت کی نئی پالیسی کے تحت آئندہ دیگر قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button