گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گراؤنڈ میں سکول کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد۔ سی ای او ایجوکیشن اور ڈرائیکٹر سپورٹس بورڈ نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گراؤنڈ میں سکول کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد۔ سی ای او ایجوکیشن اور ڈرائیکٹر سپورٹس بورڈ نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

پتوکی(ویب ڈیسک) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گراونڈ میں کبڈی چیمئین شپ کانعقاد ہوا کبڈی کے مقابلہ جات میں ڈسڑکٹ قصور سمیت لاہور ڈویژن کی 6 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ کبڈی کے دلچسپ مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے خوب داو پیچ لڑاتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کبڈی سے خوب داد وصول کی کبڈی چیمپین شپ کے فائنل میچ کے دلچسپ مقابلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول پتوکی کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی اسکول منڈی عثمان والا کو شکست دے کر میدان مار لیا اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن قصور غلام مصطفی اور لاہور بورڈ کے ڈاریکٹر سپورٹس ضیاء سبطین نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button