گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سرگودھا کی سپورٹس مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی

سرگودھا (سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سرگودھا کی سپورٹس مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سرگودھا کی ہاکی ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن سپورٹس مقابلہ جات میں ڈسٹرکٹ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا کی پرنسپل نے ہاکی ٹیم اور فیزیکل ایجوکیشن کی پروفیسر میڈم صباحت کو مبارک باد دی۔ ان کا مزید کہنا تھا ہماری ہاکی ٹیم نے کالج کا نام پورے ڈسٹرکٹ میں روشن کیا ہے امید کرتی ہوں ہمارا کالج دیگر کھیلوں میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرے گا۔ اس موقع پر پروفیسر فزیکل ایجوکیشن میڈم صباحت کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کا سہرا پرنسپل میڈم منتہی کو جاتا ہے جنہوں نے کالج میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ضروری اقدام اٹھائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button