پاکستانی پہلوان نے بھارتی پہلوان کو دھول چٹا دی۔ سری لنکا میں جاری ایشئین چمپئین شپ ریسلنگ میں مانی پہلوان نے انڈیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کر دیا

مانی پہلوان صادق آباد کے اکھاڑے سے ٹریننگ حاصل کر کے اپنی مدد آپکے تحت ایشین شپ کھیلنے پہنچے۔
صادق آباد (ویب ڈیسک ) پاکستانی پہلوان نے بھارتی پہلوان کو دھول چٹا دی۔ سری لنکا میں جاری ایشئین چمپئین شپ ریسلنگ میں مانی پہلوان نے انڈیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کر دیا۔ عبدالرحمان عرف مانی پہلوان کا تعلق صادق آباد سے ہے۔ مانی پہلوان نے پہلی فائٹ، میں نیپال کو شکست دی دوسری فائٹ، میں سری لنکا کے پہلوان کو ہرایا۔ فائنل فائٹ، میں مانی پہلوان نے انڈیا کے پہلوان کو چاروں شانے چت کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔ فاتح پاکستانی پہلوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ میں نے گولڈ میڈل جیتا۔ میں پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دعاوں میں یاد رکھا۔ واضح رہے کہ مانی پہلوان صادق آباد کے اکھاڑے سے ٹریننگ حاصل کر کے اپنی مدد آپکے تحت ایشین شپ کھیلنے پہنچے۔