سپورٹس ٹیلنٹ کیلئے سپورٹس ڈپارٹمنٹ نے پاکستان آرمی کے اشتراک سے سپورٹس سٹیڈیم ملکوال میں نوجوان کھلاڑیوں کا ٹرائل سیشن منعقد کیا

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پاکستان آرمی سپورٹس ونگ کی نگرانی میں تحصیل لیول سے پنجاب لیول تک نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی قابلیت کے مطابق منتخب کرے گی۔ پھر ان کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں شامل کیا جائے گا۔
منڈی بہاءالدین (بیورو رپورٹ) سپورٹس ٹیلنٹ کیلئے سپورٹس ڈپارٹمنٹ نے پاکستان آرمی کے اشتراک سے سپورٹس سٹیڈیم ملکوال میں نوجوان کھلاڑیوں کا ٹرائل سیشن منعقد کیا۔ تفصیلات کیمطابق پنجاب حکومت نے پاکستان آرمی کے اشتراک سے فٹبال کے نوجوان کھلاڑیوں قومی سطح پر مواقع دینے کیلئے سپورٹس کمپلیکس ملکوال میں ٹرائل سیشن کا انعقاد کیا۔ جس میں آرمی آفیسر و جوان، سپورٹس ڈپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر تحصیل بھر سے آئے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان ایک نمائشی میچ کرایا گیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پاکستان آرمی سپورٹس ونگ کی نگرانی میں تحصیل لیول سے پنجاب لیول تک نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی قابلیت کیمطابق منتخب کرے گی۔ پھر ان کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس سے نہ صرف انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔