بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ میرا نہیں تھا۔ بابر اعظم محنتی کھلاڑی ہے اس کے ساتھ کام کر نے میں مزہ آیا۔ سابق کوچ

انگلینڈ سے پہلا میچ ہارنے کے بعد ایک گروپ میں ٹیسکٹ میسج آیا تھا ،جس میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا،جو اگلے میچ کے لیے ٹیم سلیکشن کر رہی تھی

سڈنی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ میرا نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے پہلا میچ ہارنے کے بعد ایک گروپ میں ٹیسکٹ میسج آیا تھا ،جس میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا،جو اگلے میچ کے لیے ٹیم سلیکشن کر رہی تھی۔ اس بار بھی اس سب کے بارے میں مجھے نہیں بتایا گیا تھا، مجھے یہ سب بہت عجیب لگا تھا۔ جیسن گلیسپی کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک محنتی کھلاڑی ہے اور مجھے اس کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا تھا۔ وہ اپنے لیے اور ساتھیوں کے لیے ہائی سٹینڈرڈ رکھتا ہے۔ وہ جیسے خود ٹریننگ کرتا ہے، فٹ رہتا ہے، وہ سب سے وہی توقع رکھتا ہے۔ اسے نکالنے کا فیصلہ کمیٹی نے کیا تھا، میں اس میں شامل نہیں تھا۔ لیکن اب وہ جنوبی افریقہ میں سیزیز میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button