سابق بھارتی کرکٹرز نے ویرات کوہلی پر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔ کوہلی کو تکنیکی نہیں ذہنی مسئلہ ہے۔

سابق بھارتی کرکٹرز نے ویرات کوہلی پر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔ کوہلی کو تکنیکی نہیں ذہنی مسئلہ ہے۔

ممبئی(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر نے ویرات کوہلی پر تنقید کے نشتر برسا دیے کوہلی کو تکنیکی نہیں ذہنی مسئلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سیریز میں ہر بار باہر جاتی گیندوں پر آؤٹ ہونے پر سابق بھارتی کرکٹر آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے 445 رنز کے جواب میں انڈین ٹیم نے مایوس کن آغاز کیا ہے۔ تیسرے دن کے اختتام پر انڈیا کے صرف 45 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ جن میں اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ جاری سیریز میں مسلسل وکٹوں سے دور جاتی ہوئی گیندوں پر آؤٹ ہونے پر کوہلی کو سابقہ کرکٹر کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button