پاکستان کے نوجوان سکواش چیمپئن سہیل عدنان کی بہاولپور آمد۔ ریلوے اسٹیشن پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا

کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ نے سہیل عدنان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی بھرپور پذیرائی کی اور انہیں شاباش دی۔

بہاولپور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نوجوان سکواش چیمپئن سہیل عدنان کی بہاولپور آمد۔ ریلوے اسٹیشن پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ نے سہیل عدنان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی بھرپور پذیرائی کی اور انہیں شاباش دی۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سہیل عدنان نے اپنی شاندار کارکردگی کے باعث باوقار انداز میں 18 سال بعد پاکستان کو یہ ٹائٹل واپس دلایا ہے۔ سہیل عدنان کی فتح ان کی لگن اور غیر متزلزل ہمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے والدین اور ایسوسی ایشن نے سہیل عدنان کی صلاحیتوں اور عزم کو تحریک دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ نوجوان کھلاڑی کی جیت کی خوشی ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی ایک جذبہ کے تحت منائی جا رہی ہے۔ ان کی جیت پنجاب اور ملک بھر کے تمام ابھرتے کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ سہیل عدنان کی محنت اور ثابت قدمی نے نوجوان کھلاڑیوں میں جذبہ تازہ پیدا کیا ہے۔ پاکستان کے نوجوان سکواش چیمپئن سہیل عدنان نے برمنگھم میں منعقدہ برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں انڈر 13 کیٹگری کا ٹائٹل جیت کر ایک قابل ذکر سنگ میل عبور کیا ہے۔ انہوں نے مصر کے معیز تمیر کو سٹریٹ سیٹس (2-0) میں شکست دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button