گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین شاہ کوٹ میں ضلعی سطح پر والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد۔ شاہ کوٹ کی ٹیم نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی

مقابلے میں شامل طالبات کا کہنا تھا کہ کالجز میں کھیلوں کے ایسے مقابلے ہوتے رہنے چاہیئں تاکہ گراس روٹ لیول سے بہترین خواتین کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور ملکی و غیر ملکی سطح پر کھیل کر اپنے کالجز اور ملک کا نام روشن کرنے کے مواقع میسر آسکیں۔
شاہ کوٹ ( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین شاہ کوٹ میں ضلعی سطح پر والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد۔ شاہ کوٹ کی ٹیم نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ کوٹ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ضلع ننکانہ صاحب کے مختلف شہروں سے گورنمنٹ کالجز برائے خواتین کی نامور ٹیموں نے حصہ لیا. دلچسپ مقابلوں کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جسمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہکوٹ نے کامیابی کا سہرا اپنے سر سجایا اور ٹرافی اپنے نام کی. اس موقع پر پرنسپل گریجویٹ کالج کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی کاوشوں سے کالجز میں کھیلوں کا انعقاد انتہائی قابل ستائش ہے جس سے طالبات میں نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی دماغی و جسمانی مہارتوں کا لوہا منوانے کے مواقع میسر آرہے ہیں۔ مقابلے میں حصہ لینے والی طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکریہ ادا کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کالجز میں کھیلوں کے ایسے مقابلے ہوتے رہنے چاہیئں تاکہ گراس روٹ لیول سے بہترین خواتین کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور ملکی و غیر ملکی سطح پر کھیل کر اپنے کالجز اور ملک کا نام روشن کرنے کے مواقع میسر آسکیں۔