منڈی بہاءالدین کے انڈر 16بوائز فٹبال چیمپیئن شپ کیلئے تحصیل، ڈسٹرکٹ، ڈویژن ، پنجاب اور ملکی سطح پرکھلاڑیوں کیلئے کھیلنے کے مواقع، ونر اوررنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیش پرائز انعامات بھی دئیے جائیں گے

پاکستان انڈر 16فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بنیادی مقصد سپورٹس کا فروغ ہے، نوجوان کھلاڑی مقابلوں میں اپنا ٹیلنٹ دکھا کر اپنا اور ملک پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم

منڈی بہاءالدین(بیورو چیف) منڈی بہاءالدین کے انڈر 16بوائز فٹبال چیمپیئن شپ کیلئے تحصیل، ڈسٹرکٹ، ڈویژن ، پنجاب اور ملکی سطح پرکھلاڑیوں کیلئے کھیلنے کے مواقع، ونر اوررنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیش پرائز انعامات بھی دئیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں فٹ بال کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے حکومت پنجاب،پاک آرمی ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاءالدین کے زیر اہتمام پاکستان انڈر 16فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ضلع منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والے ایسے انڈر 16کھلاڑی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2010کے بعد کی ہے، ان مقابلوں میں شرکت کیلئے تحصیل سپورٹس آفس میں اپنی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر منڈی بہاءالدین ماجد حسین نے بتایا ہے کہ انڈر 16بوائزکھلاڑیوں کے فٹ بال ٹرائلز تحصیل منڈی بہاءالدین قائداعظم فٹ بال گراﺅنڈ میں 16 جنوری 2025 کو، اسی طرح پھالیہ ٹرائلز17جنوری کو پیر یعقوب شاہ سٹیڈیم پھالیہ میں اور ملکوال ٹرائلز 18جنوری کو فٹبال گراﺅنڈ ملکوال میں منعقد ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ لیول ٹرائلز 19جنوری کو قائداعظم فٹ بال گراﺅنڈ منڈی بہاءالدین میں منعقد ہوں گے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈر 16فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بنیادی مقصد سپورٹس کا فروغ ہے، نوجوان کھلاڑی مقابلوں میں اپنا ٹیلنٹ دکھا کر اپنا اور ملک پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو تحصیل سطح پر ونر ٹیم کیلئے 2لاکھ روپے کیش پرائز انعام اور رنر اپ ٹیم کیلئے ایک لاکھ روپے ، اسی طرح ضلع سطح پر ونر ٹیم کیلئے 5لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کیلئے 3لاکھ روپے ، ڈویژن سطح پر ونر ٹیم کیلئے 10لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کیلئے 8لاکھ روپے کیش پرائز انعامات دئیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button