بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز چیئرمین پی سی بی کی طرف سے عشائیہ

چیئرمین پی سی بی کی طرف سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک) محسن نقوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے ۔ بدھ کو دیئے گئے عشائیہ میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ہے۔ اس کے علاواہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بلائنڈ کرکٹ کونسل کو بھی دو کروڑ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ اور کپتان نثار علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا