بنگلہ دیش کی 15 سال بعد ویسٹ انڈیز میں پہلی جیت

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو تاریخی شکست دے کر سیریز برابر کر دی

جمیکا(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی 15 سال بعد ویسٹ انڈیز میں پہلی جیت۔ تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو تاریخی شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنے شاندار کھیل سے مخالف ٹیم کو چاروں خانے چت کر کے تاریخی فتح اپنے نام کر لی ہے۔ بنگلہ دیش کے کپتان نے تاریخی جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اگلا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button