بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 پاکستان کے نام

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل 3/12/2024 کو کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 139 رنز بنائے تھے پاکستان نے 140 رنز کا ہدف گیارہویں اور میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے نثار علی نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔