کرکٹ میچ میں باؤلر کی گیند لگنے سے جاں بحق ہونے والے کرکٹر کو آج دس سال ہو گئے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جذباتی مناظر

آسٹریلیا(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی نیشنل ٹیم کے کھلاڑی فلپ ہیوز کو مرے دس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج سے دس سال پہلے (2014) میں سڈنی میں ہونے والے شیفلشیڈ کے میچ شین ایبٹ کی طرف سے کرائی گئی گیند فلپ ہیوز کے سر پر لگی جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی تھی۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر کی ہلاکت کے 10 سال مکمل ہونے پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ آنے والوں میں شین ایبٹ بھی شامل تھے شین ایبٹ وہاں پہنچ کر جزباتی ہو گئے ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button