کھیلتا پنجاب یوتھ فیسٹیول سے ہمارے میدان آباد ہورہے ہیں اور نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔ذوالفقار احمد بھون ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر(طاہر کریم خان سے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق یوتھ فیسٹیول کے فائنل مقابلوں کا انعقاد حیدر سٹیڈیم کمپلیکس میں کیا گیا،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے فائنل مقابلے دیکھے، کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی،
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ندیم قیصر اور تحصیل سپورٹس افیسر عظمی بشیر مختلف گیموں کے کوچ صاحبان متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موجود تھےڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب یوتھ فیسٹیول کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، فٹ بال، ہاکی، کرکٹ، لانگ جمپ، ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، ڈسکس تھرو، جیولن تھر اور والی بال کے بہترین مقابلے ہورہے ہیں،کھیلتا پنجاب یوتھ فیسٹیول کے فائنلز میں 130کھلاڑی شریک ہیں ان میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو حیدر سٹیڈیم کمپلیکس میں اختتامی تقریب کے موقع پر انعامات دیئے جائیں گے،اتھلیٹکس مقابلوں کے علاوہ باقی مقابلے 8سے 10نومبر تک حیدر سٹیڈیم کمپلیکس میں کروائے گئے ،کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلے پورے پنجاب میں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مشن کھیل اور کھلاڑی کا فروغ ہے کھیلتا پنجاب گیمز یوتھ فیسٹیول سے ہمارے میدان آباد ہورہے ہیں کھیلتا پنجاب گیمز یوتھ فیسٹیول کا مقصد نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس کے مواقع فراہم کرنا ہے، ان ایونٹس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی مزید تربیت کی جائے گی، ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں کو مزید گرومنگ کیلئے انٹرنیشنل کوچز بلائے جائیں گے اگر ضرورت ہوئی تو ان کھلاڑیوں کو باہر کے ممالک میں ٹریننگ اور کوچنگ کیلئے بھجوایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بہترین اقدام ہے اس سے ان کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی،