انتظامیہ کا کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن

پتوکی ( تحصیل رپورٹر) پتوکی میں انتظامیہ کا کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف پٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کے سرپرائز وزٹ کیے اور کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپس کے مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے متعدد پیٹرول پمپس کے پیمانے چیک کیے۔ مختلف پیٹرول پمپس پر پیمانے کم ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا کہنا ہے کہ کسی صورت بھی شہریوں سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں کم پیمانہ رکھنے والے پٹرول پمپس کو سیل کر دیا جائے گا۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا ہے