دیرینہ دشمنی دو اور جانیں لے گئی

شیخوپورہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) دیرینہ دشمنی دو اور جانیں لے گئی۔ دوہرے قتل کی واردات میں ماں اور بیٹا قتل والد سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ نارنگ کی حدود میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے دوہرے قتل کی واردات میں ماں اپنے بیٹے سمیت قتل کر دی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے خالدہ پروین اور غلام دستگیر کو قتل کر دیا۔ فائر لگنے سے نذیر حسین، قدیر، محسن اور اسحاق زخمی ہو گئے۔ افسوس ناک واقعہ نواحی گاوں منج گکڑ میں پیش آیا۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملہ آور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے



