ساس نے بیٹی کے ساتھ مل کر 26 سالہ بہو کو قتل کر دیا

ڈسکہ ( تحصیل رپورٹر) ساس نے بیٹی کے ساتھ مل کر 26 سالہ بہو کو قتل کر کے لاش کو گندے نالے میں پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں ساس نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر 26 سالہ بہو زہراء کو قتل کر دیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے دو بوریوں میں گندے نالے میں پھینک دی۔ مقتولہ کے غائب ہونے پر اسکے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش ساس اور نند نے گھریلو تنازع پر بہو کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ماں اور بیٹی کی نشاندہی پر بوریوں میں بند لاش گندے نالے سے نکال کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ 9 ماہ کی حاملہ تھی اور اسکا شوہر کاروبار کے سلسلے میں ملک سے باہر ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button