فنکا مائیکروفنانس بینک کو شیئر فروخت کرنے کی اجازت مل گئی

کراچی (ویب ڈیسک) فنکا مائیکروفنانس بینک کو شیئر فروخت کرنے کی اجازت مل گئی۔ شیئرز کی خریداری سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد و ضوابط سے مشروط ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فنکا مائیکروفنانس بینک کے 94.8 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹی پی ایل کارپوریشن اور فن ٹیک کمپنی پر مشتمل کنسورشیم کو فنکا مائیکروفنانس بینک کے شیئرز خریدنے کی اجازت دی۔ شیئرز کی خریداری اسٹیٹ بینک کے قواعد و ضوابط اور ریگولیٹری قوانین کے ساتھ مشروط ہے