بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے ٹائم فریم میں تبدیلی کر دی گئی

کراچی ( بزنس ڈیسک) بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے ٹائم فریم میں تبدیلی کر دی گئی۔ بینک صارفین اب بینکنگ محتسب کے پاس 45 کی بجائے 30 دن کے اندر شکایات درج کروا سکتے ہیں
تفصیلات کے مطابق بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے درکار ٹائم لائن میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے شکایت کنندگان کی شکایات کا حل بینکنگ کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1962کے تحت بینکوں کو 45 دن میں کرنا ہوتا تھا جسے اب تبدیل کر کے کرکے 30 دن کر دیا گیا ہے۔
شکایت کنندہ اگر بینک کے جواب سے مطمئن نا ہو تو 30 دن کے اندر اندر اپنی شکایات کے ازالے کے لیے بینکنگ محتسب پاکستان سے رجوع کرسکتے ہیں