سولر انرجی کے استعمال میں غیر معمولی اضافے نے بجلی کا استعمال کم کر دیا

اسلام آباد ( بزنس ڈیسک) سولر انرجی کے استعمال میں غیر معمولی اضافے نے بجلی کا استعمال کم کر دیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی کھپت میں کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق متبادل پالیسی طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ صارفین نے سولر انرجی کے استعمال کو ترجیح دینا شروع کی۔ مختلف رجحانات کے سبب سولر پینلز کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی کی وجہ سے سولر انرجی کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا۔ سولر انرجی کے غیر معمولی اضافے کے سبب قومی گرڈ میں بجلی کی کھپت کم ہو گئی۔ بجلی کے کم استعمال نے آئی ایم ایف کو بھی فکرمند کر دیا ہے۔ چند روز قبل وفاقی حکومت نے سردیوں میں بجلی کے اضافی استعمال پر صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پیکج بھی اعلان کیا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے قومی گرڈ سے بجلی کے استعمال میں کمی کی وجہ سے حکومت پاکستان سے متبادل پالیسی طلب کر لی ہے