آئی ایم ایف کے وفد کے پاکستانی حکام سے مذاکرات

اسلام آباد (بزنس ڈیسک) آئی ایم ایف کے وفد کے پاکستانی حکام سے مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا۔ وزارت خزانہ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے پہلے سیشن کے اختتام کا سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزیر خزانہ مسٹر اورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ کے ہمراہ وزیرمملکت علی پرویز ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنراسٹیٹ بینک بھی شریک ہوئے جب کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر نے کی