حکومتی قرض کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے

کراچی ( بزنس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرض کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ستمبر میں 792 ارب روپے قرض کم کیا۔ ستمبر2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا۔ جاری مالی سال کے دوران حکومت کا مقامی قرض803 ارب روپےکمی کے ساتھ 47536 ارب روپےرہا۔

ستمبر میں حکومتی قرض اور جی ڈی پی کا تناسب 65.70 فیصد رہا۔ جون 2018 کے بعد حکومتی قرض اورجی ڈی پی تناسب کم ترین سطح پر ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button