چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال

بہاول پور ( بیورو رپورٹ) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال، تعلیم اور تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔ چیف کمشنر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ۔ تفصیلات کے مطابق چیف کمشنرچائلڈ پروٹیکشن صوبائی محتسب آفس پنجاب تابانہ سجاد نصیر نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال، تعلیم اور تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔ یہ بات انھوں نے بہاول پور میں ”چائلڈ پروٹیکشن“ کے حوالے سے محتسب پنجاب ریجنل آفس بہاول پور کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ آگاہی مہم اور سیمینارکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پورمیں منعقد ہوا۔ سیمینار میں ایڈوائزر محتسب پنجاب بہاول پور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اورچیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر بھی موجود تھے۔سیمینار کا بنیادی مقصد چائلڈ پروٹیکشن کے کیسز پر کام کرنے والے افسران اور عملے کی تربیت تھا۔ایڈوائز رجنرل سی پی سی سی تابانہ سجاد نصیر نے کہا کہ سیمینار اورآگاہی مہم کے ذریعے بچوں پر تشدد، استحصال اور دیگر کیسز کو بہتر اور موثر انداز میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد، زیادتی اور ٹریفکنگ کے کیسز میں انفارمیشن شیئرنگ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پنجاب پولیس کی ٹیمیں بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائیں گی۔چیف کمشنرچائلڈ پروٹیکشن نے کہا کہ نومولود لاوارث بچوں کو بھی چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بچوں کے تحفظ میں پولیس تحفظ مرکز، تحفظ منزل فوسٹر ہوم سمیت تمام اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔ چیف کمشنرچائلڈ پروٹیکشن تابانہ سجاد نصیرنے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے سماجی آگاہی اور ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچے بھی وطن کی خدمت کے لیے پُرعزم ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button