گندم کی کاشت کے لیے محکمہ زراعت نے ہدایات جاری کر دیں

لاہور ( ویب ڈیسک) گندم کی کاشت کے لیے محکمہ زراعت نے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی کاشت کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ ہدایات کے مطابق کسانوں سے کہا گیا ہے کہ گندم کی کاشت ڈرل کے ذریعے کریں۔ دھان کے وڈھ میں گندم کی بوائی سپر سیڈر سے کریں جبکہ کپاس کے وڈھ میں روٹاویٹر چلا کر زمین بھربھری کرنے کے بعد کاشت کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گندم کی کاشت کیلئے 20 نومبر تک شرح بیج 40 تا 45 کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے جبکہ 21 نومبر سے 10دسمبر تک گندم کی کاشت کیلئے شرح بیج 50 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔ نہری پانی کے علاقوں کے کاشتکار گندم کی محکمہ زراعت پنجاب کی منظورشدہ اقسام کاشت کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button