زرعی اور لائیو سٹاک آمدن پر ٹیکس

لاہور (زراعت ڈیسک) زرعی اور لائیو سٹاک آمدن پر ٹیکس لگانے کے لیے پنجاب زرعی ترمیمی بل 2024 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں زرعی ترمیمی بل پیش کیا گیا ہے جس کے تحت زرعی اور لائیو سٹاک آمدن پر انکم ٹیکس لاگو ہو گا۔ اس بل کی شق 3AB کے تحت زیادہ آمدن والے افراد پر سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا، ترمیمی بل کے ذریعے زرعی زمین پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جا رہی ہے