سموگ کی روک تھام کے لیے بہاول پور میں سڑکوں پر صفائی سے قبل پانی کا چھڑکاؤ

بہاولپور (بیورو رپورٹ) سموگ کی روک تھام کے لیے بہاول پور میں سڑکوں پر صفائی سے قبل پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاول پور میں سموگ کے خاتمے کے لیے سڑکوں پر جھاڑو سے قبل پانی کا چھڑکاؤجاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز شہر کو آلودگی سے پاک اور صاف ستھرا بنانے کے عزم کے ساتھ مصروفِ کارہیں۔ شہر کی مرکزی شاہراہوں، شہر کے بند روڈز اور عوامی مقامات پر مینول سوئپنگ سے قبل پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تاکہ جھاڑو کے دوران دھول مٹی نہ اُڑنے اور سموگ کی شدت میں اضافہ نہ ہو۔بی ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سوئپنگ سے قبل چھڑکاؤ کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button