گرلز گائیڈ کی تربیت طالبات کی سماجی اور فکری رہنمائی کا ذریعہ ہے

بہاولپور ( بیورو رپورٹ) گرلز گائیڈ کی تربیت طالبات کی سماجی اور فکری رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ کمشنر نادر چٹھہ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے ادارہ پاکستان گرلز گائیڈ بہاول پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گرلز گائیڈ کی تربیت طالبات کو مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے بھرپور معاونت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرلز گائیڈ کی تربیت طالبات کی سماجی و فکری رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر گرلز گائیڈ میڈم پروین مسعود بھٹی نے ادارہ گرلز گائیڈ کے تحت جاری سرگرمیوں اور درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔ کمشنر بہاول پور نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ادارہ گرلز گائیڈ بہاول پور کی عمارت کی مرمت و بحالی، سبزہ زار و عمارت کی تزئین و آرائش بارے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button