صادق پبلک سکول کے شعبہ یونیورسٹی اور کیریئر کونسلنگ کے زیر اہتمام بین الاقوامی یونیورسٹی میلے کا انعقاد

بہاولپور (بیورو رپورٹ) صادق پبلک سکول کے شعبہ یونیورسٹی اور کیریئر کونسلنگ کے زیر اہتمام بین الاقوامی یونیورسٹی میلے کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق صادق پبلک سکول کے شعبہ یونیورسٹی اور کیریئر کونسلنگ نے سکول کیمپس میں دوسرے بین الاقوامی یونیورسٹی میلے کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر 30 بین الاقوامی ممتاز یونیورسٹیوں نے شرکت کی جن میں یونیورسٹی آف البرٹا، ریاستہائے متحدہ کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی، آسٹریلیا کی مرڈوک یونیورسٹی، برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی، جرمنی کی انٹرنیشنل یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز، ایشیا پیسیفک یونیورسٹی ملائیشیا اور اعلی QS درجہ بندی رکھنے والی کئی دوسری یونیورسٹیز شامل ہیں۔ان یونیورسٹیز کے نمائندوں نے کہا کہ وہ شریک طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں سے کافی متاثر ہوئے ہیں اور طلبہ و طالبات کی طرف سے پوچھے گئے سوالات معیاری تھے۔شریک طلباء کے والدین کو بھی یونیورسٹی کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا تھا