پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

بہاول نگر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے اپنی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ ضلع کی مختلف تحصیلوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی۔ ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں میں موجود دودھ کا معائنہ کیا گیا،
دوران معائنہ 186040 لیٹر دودھ چیک کیا جس کا مقصد عوام کو محفوظ اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔ پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کی خلاف ورزی کرنے اور ناقص معیار کا دودھ فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں اور ترسیل کنندگان پر مجموعی طور پر 153500 جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ غیر معیاری 555 لیٹر دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو مضر صحت اشیاء سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔