بہاولنگر – ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون زیادہ گندم اگاؤ مہم کے لیے سرگرم

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون زیادہ گندم اگاؤ مہم کے لیے سرگرم، گندم کی کاشت کا جائزہ لینے کے لیے کھیتوں میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں آج ڈاکٹر محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر نے ریحان عالم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر کے ھمراہ موضع ٹوبہ قلندر شاہ میں کاشت کار عمران چوھان کے رقبہ پر گندم کی کاشت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محمد اکرم یعقوب، زراعت آفیسر مرکز بہاولنگر، فیلڈ اسسٹنٹ اور موضع ٹوبہ قلندر شاہ کے کاشتکاران بھی موجود تھے۔ 

ڈاکٹر محمد اشفاق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے کاشتکاروں پر گندم کی زیادہ اور بروقت کاشت, متوازن کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کر کے گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے پرزور دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button