صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کر دئیے

مولانا فضل الرحمان صدر زرداری پر بھاری نکلے۔ مدارس رجسٹریشن بل رکوانے کے لیے طاقتور حلقوں کا زور بھی ناکام ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان صدر زرداری پر بھاری نکلے۔ مدارس رجسٹریشن بل رکوانے کے لیے طاقتور حلقوں کا زور بھی ناکام ہو گیا۔ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر نے دستخط کر دیئے۔ پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد مدارس رجسٹریشن بل صدر مملکت کے پاس دستخط کے لیے پہنچا تو انہوں نے اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا۔ جس پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتحاد تنظیمات مدارس کے ساتھ مل کر بل کی منظوری کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ حکومت نے روایتی حربے استعمال کرنے کی کوشش کی مگر مولانا اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button