پولیس کی حراست میں ملزم دوران ریمانڈ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس ذرائع

ملزم ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا اور عدالتی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں تھا۔
ساہیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس کی حراست میں ملزم دوران ریمانڈ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس ذرائع تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ یوسف والہ نے زیر حراست ملزم کا ریمانڈ عدالت سے حاصل کیا تھانہ سول لائن میں ملزم کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر پولیس نے فوری طور پر ملزم کو ہسپتال منتقل کیا مگر ملزم ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا۔ ملزم ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا اور عدالتی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں تھا۔