شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ۔ شادی کے کارڈ تقسیم کرتا دلہا فائرنگ سے زخمی

ڈسکہ (ویب ڈیسک) شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ۔ شادی کے کارڈ تقسیم کرتا دلہا فائرنگ سے زخمی۔ تفصیلات کے مطابق اپنی شادی کے کارڈ تقسیم کرکے واپس گاؤں جاتے ابرار نامی نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو مسلح نقاب پوشوں نے ابرار کو رکنے کا اشارہ کیا وہ نہ رکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار کی پانچ روز بعد شادی تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔