متعلقہ افسران پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) ضلع بھر میں پولیو مہم 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی پولیو مہم 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے اپنے زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت، تعلیم سمیت تمام ضلعی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔محکمہ صحت کی 1096 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ 72 فکسڈ اور 30 ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1198 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ سر انجام دیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔محکمہ صحت کمیونٹی سیشن کے انعقاد کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائے۔یو سی ایم اوز اور ریونیو کا عملہ پولیو کے قطروں بارے مساجد میں اعلانات کو یقینی بنائے۔اسسٹنٹ کمشنرز سمیت اور متعلقہ افسران پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے۔پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام ضلعی ادارے پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔پولیو ٹیموں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔