بیس زبانوں پر عبور رکھنے والی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس روبوٹک ٹیچر مس عینی سکول میں تعینات، سٹوڈنٹس کا جوش و خروش دیدنی۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیس زبانوں پر عبور رکھنے والی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس روبوٹک ٹیچر مس عینی سکول میں تعینات، سٹوڈنٹس کا جوش و خروش دیدنی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی اسکول “ہیپی پیلس” نے پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس روبوٹک ٹیچر کی تعیناتی کی ہے۔ روبوٹک ٹیچر کو مس عینی کے نام سے تعینات کیا گیا ہے۔ مس عینی کو 20 زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ مس عینی سٹوڈنٹس کے سوالات کا فوری جواب دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے سٹوڈنٹس کی کلاس میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ مس عینی کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور مس عینی فی الحال 7 مضامین پڑھا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button