بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹکل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی جمیل احمد سومرو کی پریس کانفرنس۔ 27 دسمبر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں پیپلز پارٹی کے جانب سے بہت بڑا جلسہ ہوگا۔

سیاستدانوں کے پاس بڑا ہتھیار بات چیت کا ہے۔ جسے استعمال کرنا چاہیے۔ بات چیت سے معاملات حل ہوتے ہیں۔ حکومت اور تحریک انصاف میں بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جمیل احمد سومرو
لاڑکانہ (عبدالفتاح اوڈھو) لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹکل سیکرٹری، رکن صوبائی اسمبلی جمیل احمد سومرو نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں پیپلز پارٹی کے جانب سے بہت بڑا جلسہ ہوگا۔ جلسہ میں اندرون ملک اور بیرونی ممالک سے جیالے بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما جلسہ سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپندی میں دہشتگردوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا۔ ابھی تک محترمہ بینظیر بھٹو کے خون کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں سپریم کورٹ سے انصاف کی ہمیں امید ہے۔ بینظیر بھٹو 1973 کے آئین کو لیکر آگے چل رہیں تھیں۔ کرائم سین کو پانی سے دھونے والے پولیس اہلکار آزاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کے پاس بڑا ہتھیار بات چیت کا ہے۔ جسے استعمال کرنا چاہیے۔ بات چیت سے معاملات حل ہوتے ہیں۔ حکومت اور تحریک انصاف میں بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے پرتشدد مظاہروں کی بدولت ملک کا بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ امریکہ اور دیگر قوتیں ہمارے عدالتی نظام میں مداخلت نہیں کرسکتی ہیں۔ کسی بھی ملک کو ہماری عدالتیں نظام میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ جمیل احمد سومرو نے مزید کہا کہ جنرل ضیاء الحق اور دیگر آمروں نے مختلف اوقات میں آئینی ترامیم کیں۔ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی ان آمروں کے خلاف پُرامن جہدوجہد کی۔ برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کی کمیٹی کو بریفننگ دی جائے گی۔ جس کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔