بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد ، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد ، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے۔ آج معزز مہمان کی وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر وزیراعظم نے انکا استقبال کیا۔ بیلاروس کے صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ بیلاروس کے صدر 60 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان اہم تجارتی معاہدوں کے ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے۔ بیلاروس کے وفد میں وزراء اور معروف کاروباری شخصیات شامل ہیں۔