نوجوانوں کو کاروبار کی جانب راغب کرنا اور انکی سرپرستی کرنا ملک اور بالخصوص صوبہ کی ترقی کے لیئے انتہائی ضروری ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ریڈ انٹرنیشنل کی جانب سے ایبٹ آباد، بنوں، کوہاٹ، مردان، پشاور، صوابی اور سوات میں انٹرپرینیورل ایکوسسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے منصوبہ کی کامیاب تکمیل خوش آئند ہے، اس میں کامیاب نوجوان اور بالخصوص خواتین مبارکباد کے مستحق ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ دیگر نوجوانوں کو بھی اس جانب مائل کریں۔
پشاور(نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کاروبار کی جانب راغب کرنا اور انکی سرپرستی کرنا ملک اور بالخصوص صوبہ کی ترقی کے لیئے انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسرچ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ (R.E.D.) انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک سال پر مشتمل بلڈ انٹرپرینیورشپ اسکلز ٹریننگ (B.E.S.T.) پروگرام کی انویسٹر سمٹ کے دوران بطور مہمان خصوصی اپنے ورچوئل خطاب میں کیا ہے۔ تقریب میں ایکسیلیریٹ پروسپرٹی، امریکی قونصلیٹ پشاور، آرفہ کریم ٹیکنالوجیانکیوبیٹر سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو اپنے صوبہ کے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرنی چایئے، ریڈ انٹرنیشنل کی جانب سے ایبٹ آباد، بنوں، کوہاٹ، مردان، پشاور، صوابی اور سوات میں انٹرپرینیورل ایکوسسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے منصوبہ کی کامیاب تکمیل خوش آئیند ہے، اس میں کامیاب نوجوان اور بالخصوص خواتین مبارکباد کے مستحق ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ دیگر نوجوانوں کو بھی اس جانب مائل کریں۔