دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی مسیح کرسمس کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منا رہے ہیں

صدر و وزیراعظم نے کرسمس کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی مسیح کرسمس کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ صدر و وزیراعظم کرسمس کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔ مسیحی اپنی عبادت گاہوں میں مختلف عبادات کرنے میں مصروف ہیں۔ کرسمس کے موقع پر چرچز کے اطراف میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔