کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔

بہاولنگر(بیورو رپورٹ) کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 8 سالہ بچی کا محنت کش والد گھر سے نکلا تو ملزم معصوم بچی کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے رونے پر اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بہت کم وقت میں چھاپے مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔