معمولی تلخ کلامی پر داماد کے تشدد سے سسر جانبحق ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بہاولنگر(بیورو رپورٹ) معمولی تلخ کلامی پر داماد کے تشدد سے سسر جانبحق ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے مومن آباد کے قریب معمولی تلخ کلامی پر داماد نے ساتھیوں کے ہمراہ سسر پر تشدد کیا۔ ملزمان کے تشدد سے سسر موقع پر جانبحق ہو گیا، مقتول کی لاش ہسپتال منتقل منتقل کر دی گئی۔ مقامی پولیس نے مقتول یاسین نامی کی بیوہ کی مدعیت میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔