غیر یقینی صورتحال اور ٹرانسپورٹ کی بندش، پیپرز منسوخ کر دئیے گئے۔

بہاولپور (بیورو رپورٹ) غیر یقینی صورتحال اور ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 25 اور 26 نومبر کو ہونے والے مڈ ٹرم پیپرز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ یہ پیپرز اب 2 اور 3 دسمبر کو ہوں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ڈائریکٹر اکیڈمکس کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ اور طلبہ کی حفاظت کے پیش نظر امتحان کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 27 نومبر سے امتحان شیڈول کے مطابق ہو گا۔