بیلاروس کا 68 رکنی وزارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بیلاروس کا ایک 68 رکنی وزارتی وفد اتوار کی شام صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے سرکاری دورے سے قبل اسلام آباد پہنچا ہے۔ بیلاروس کے صدر کا دورہ ستمبر میں پاکستان اور بیلاروس کے 2025-2027 کے لیے تجارتی روڈ میپ کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کے اصولی اتفاق کے بعد ہوا ہے۔ اس مفاہمتی یادداشت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button